وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں رنگ و نسل اور ذات پات سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا ہم نے فلاحی کاموں میں ہمیشہ تمام صوبوں کو شامل کیا۔
انس??نی حقوق کے عالمی دن پر خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اسلام میں مساوات اور انس??نی حقوق کی بات کی گئی، 1400 سال قبل ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیﷺ نے انس??نی حقوق کا درس دیا، پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے، تعلی?? کے میدان میں اقدامات اٹھا رہے ہیں، ہم نے تعلیمی وظائف اور لیپ ٹاپ اسکیموں میں پورے پاکستان کو شامل کیا۔
انہوں ںے کہا کہ 1946ء میں انس??نی حقوق کے ح??الے سے یونیورسل ڈیکلریشن بنا، ہمیں رنگ و نسل اور ذات پات سے بالاترہوکر آگے بڑھنا ہوگا، ہم نے فلاحی کاموں میں ہمیشہ تمام صوبوں کو شامل کیا، ایک ہز??ر بچوں کو زراعت کی تربیت کے لیے چین بھیج رہے ہیں اس میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان کے لوگ بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ تمام انسان آزاد پیدا ہوئے ہیں ہمیں عبادت سمجھ کر اس مشن کو لے کر چلنا ہے۔